اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ، چار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ڈویڑن پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے چار اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران داتا دربار کے علاقے سے پولیس نے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان عمران اور سلمان ، لاری اڈہ سے کامران اور شفیق آباد سے شہزاد کو گرفتار کیا گیاپولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان چوری اور بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب تھے اور کافی عرصے سے روپوش تھے۔ ان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور مقدمات میں مطلوب دیگر ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔