اے کیٹگری کے ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا:پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر کینٹ ڈویڑن پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے۔ایس ایچ او مناواں زوالقرنین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اے کیٹگری کے ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد ڈکیتی، چوری، اغواء اور پولیس مقابلہ جیسے سنگین مقدمات میں گزشتہ چھ برس سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم اور سہولت کاروں سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مناواں زوالقرنین اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیے گئے تمام اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔