ویب ڈیسک: اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد میں وسعت کے فیصلے اور پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری آج دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور ڈربی ریس میں بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، جس میں حکومتی اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے سمیت دیگر سیاسی امور پر بات چیت ہوگی۔صدر مملکت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے بھی ملاقات کریں گے اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے، جبکہ جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر مخدوم احمد محمود کے گھر بھی جائیں گے۔مزید برآں، صدر آصف علی زرداری اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔