آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات مکمل

آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات مکمل

اسلام آباد:انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے 6 رکنی وفد کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات مکمل ہو گئی، جس کے بعد وفد سپریم کورٹ سے روانہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس میں چیف جسٹس نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور اس میں کی جانے والی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آئی ایم ایف وفد نے ججز کی تقرری کے عمل اور آئینی ترامیم سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران چیف جسٹس نے عدلیہ کی آزادی اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے آئی ایم ایف وفد کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں عدلیہ کی خودمختاری اور عدالتی نظام میں مزید بہتری کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔