چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس مقرر

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس مقرر

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

وہ عیدالاضحیٰ کے چوتھے روز وطن واپس لوٹیں گے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی گزشتہ روز صبح حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئے۔چیف جسٹس کی غیر موجودگی کے باعث سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں واقع کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔

جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ میں سینیارٹی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ بھی ان دنوں بیرون ملک موجود ہیں۔سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی غیرموجودگی میں عدالتی معاملات معمول کے مطابق جاری رہیں گے، اور قائم مقام چیف جسٹس اہم عدالتی و انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔