ملتان:پتھروں سے بھرا ٹرالر گھر پرالٹ گیا، 3افراد جاں بحق

حادثہ ٹرالر سے پتھر اتارنے کے دوران پیش آیا،تینو ں افرا د گھر میں سوئے ہوئے تھے
ملتان (آئی این پی )ملتان میں پتھروں سے بھرا ٹرالر گھر پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ملتان میں پتھروں سے بھرا ٹرالر گھر پرالٹ گیا، جس سے گھرمیں سوئے ہوئے باپ،بیٹا اوربیٹی جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں، حادثہ ٹرالرسے پتھر اتارنے کے دوران پیش آیا۔