ٹرالر کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا، خاتون جاں بحق

حادثہ جی ٹی روڈ پر منوں آباد کے قریب پیش آیا،3مسافرزخمی ،2کی حالت نازک
مریدکے (خصوصی رپورٹ) جی ٹی روڈ پر منوں آباد کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک عمر رسیدہ خاتون جاں بحق جبکہ تین مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔