ملتان، ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے رکشے میں آگ لگ گئی ،3افراد جاں بحق

ملتان(آئی این پی )ملتان میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے رکشے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیوحکام کے مطابق ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی ،جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار3افراد جاں بحق جبکہ14زخمی ہو گئے۔ترجمان کے مطابق زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے 12افراد شامل ہیں،رکشہ ناگ شاہ چوک سے بہاولپور چوک جارہا تھا۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ رکشے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیاجبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔