جے پی روڈ پرریت سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر رکشے پر جا گرا،زخمی ہسپتال منتقل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ڈمپر الٹنے سے کئی مسافر رکشے تلے دب گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔حادثہ اسلام آباد راولپندی کے سنگم آئی جے پی روڈ پر پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریت سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر رکشے پر جا گرا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار مسافر ڈمپر کے نیچے دب گئے۔حادثے میں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 3 مرد اور ایک لڑکی شامل ہے جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔