آرمی چیف کا دورہ برطانیہ‘مصنوعی ذہانت ‘ بغیر پائلٹ سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ

جنر ل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف  کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا‘ آرمی کے سسٹم  کا مشاہدہ  کیا

آرمی چیف  جنرل عاصم منیر کو دورے کے دوران برطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے، ڈیپ ریکی سٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ دی گئی

 لندن(یواین پی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ میں وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو دورے کے دوران برطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے، ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کوبرطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔