راولپنڈی (آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی کا دورہ کیا اورپبی میں پاک چین مشترکہ مشقوں وارئیر 8 کا مشاہدہ کیا، این سی ٹی سی پبی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا،سکیورٹی حکام نے مشق کے دائرہ کار اور طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے مشق میں شریک دستوں سے ملاقات کی ،آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا