واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ نے اپنی اب تک کی سب سے جدید عسکری ٹیکنالوجی میں سے ایک فیوری کی رونمائی کر دی ، جو کہ ایک بغیر پائلٹ اور مصنوعی ذہانت سے لیس لڑاکا طیارہ ہے۔ یہ جدید ڈرون معروف دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی انڈورل انڈسٹریز نے تیار کیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق آفیشلی YFQ-44A کے نام سے جانا جانے والا یہ ڈرون امریکی فضائیہ کے کولیبریٹو کامبیٹ ایئرکرافٹ(سی سی اے ) پروگرام کا حصہ ہے۔ فیوری کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ بغیر کسی انسانی پائلٹ کے خود پرواز کر سکتا ہے