سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

  کراچی(آئی  این پی) سندھ پبلک سروس کمیشن کے بھرتی اور امتحانی نظام میں اے آئی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،، صوبے بھر میں ٹیکنالوجی سے آراستہ ورک اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایس پی ایس سی کے امتحانی عمل کو ٹیکنالوجی سے موثر اور شفاف بنانے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوالیہ پرچوں کی تیاری، اسیسمنٹ اور امتحانی ڈیٹا مینجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا، جبکہ غیر ضروری انسانی مداخلت کم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔