ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں واردات کیلئے 30 لاکھ روپے ادا کیے جانے کا انکشاف

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں واردات کیلئے 30 لاکھ روپے ادا کیے جانے کا انکشاف

ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ مشتاق کے قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں کہ ملزمان نے واردات کے لیے 30 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

 پولیس نے اس معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط بھیجا ہے تاکہ مالی معاملات کی تفصیلات بھی جانچی جا سکیں۔ واضح رہے کہ اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں ڈاکٹر وردہ کی ایک دوست بھی شامل ہے۔ڈی پی او ہارون الرشید کے مطابق، ملزمان میں ڈاکٹر وردہ کی ایک دوست سمیت تین افراد شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کرنے کے بعد ٹھنڈیانی کے قریب دفن کیا گیا، اور بظاہر اسے گلا دبا کر ہلاک کیا گیا تھا۔

پولیس تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست ردا کے پاس امانتاً رکھوایا تھا۔ جب اس نے سونا واپس مانگا، تو ملزمہ نے ٹال مٹول سے کام لیا اور سونا گروی رکھ کر 50 لاکھ روپے کی رقم بھی حاصل کی تھی۔ 4 دسمبر کو، ملزمہ نے سونا واپس کرنے کے بہانے ڈاکٹر وردہ کو اسپتال سے اپنے ساتھ لے گئی تھی۔