ڈاکٹر وردہ قتل کیس: 4 ملزمان کا مزید 3 روزہ ریمانڈ منظور

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: 4 ملزمان کا مزید 3 روزہ ریمانڈ منظور

انسدادِ دہشت گردی ایبٹ آباد کی عدالت نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں گرفتار 4 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے تین روز کا ریمانڈ منظور کیا۔واضح رہے کہ اس کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) تشکیل دی گئی ہے، جو 5 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق:

موت گلا دبانے اور دم گھٹنے سے ہوئی۔گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔دائیں کندھے، دائیں بازو اور دائیں ہتھیلی پر خراشیں موجود تھیں۔آنکھوں پر سوجن اور ناک سے خون بہنے کے شواہد بھی ملے۔یہ کیس ملک میں خواتین کی سیکیورٹی اور تعلیمی شعبے میں حفاظت کے حوالے سے تشویش کا سبب بنا ہوا ہے۔