بونڈائی حملے کے بعد آسٹریلوی انٹیلیجنس کا انکشاف، دہشتگرد گروہ کی کارروائی کا سراغ

بونڈائی حملے کے بعد آسٹریلوی انٹیلیجنس کا انکشاف، دہشتگرد گروہ کی کارروائی کا سراغ

آسٹریلیا میں حالیہ بونڈائی حملے کے بعد سیکیورٹی ایجنسیوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔

 آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں ملوث گروہ کی شناخت ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں چار مزید بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان بھارتی شہریوں کو تفتیش کے دوران سزا سنائے جانے تک تفتیشی عمل میں رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ، بونڈائی حملے میں ملوث زخمی ملزم کو آج اسپتال سے جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اکتوبر میں ریکارڈ شدہ ویڈیو میں دونوں ملزمان نے یہودیوں کے خلاف جذبات کا اظہار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے حملے کے لیے تربیت بھی حاصل کی تھی، اور ان کے فونز سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں داعش کا جھنڈہ بھی دکھایا گیا ہے۔ ایک تصویر میں، دہشتگرد ساجد اکرم کو شوٹنگ کی تربیت لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے نفرت انگیز بیانات کے خلاف نئے قوانین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بونڈائی حملہ آوروں کے فون سے حاصل کردہ مواد کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے، جس میں حملہ آوروں کی تربیت اور شدت پسند نظریات کا اظہار واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ سڈنی پولیس نے اس حملے کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے عدالت میں رپورٹ بھی پیش کی ہے، جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے تربیت حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک سفر کیا تھا۔حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں، آسٹریلیا کا سیکورٹی ادارہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید سخت اقدامات کر رہا ہے، اور حکومت نفرت انگیز بیانات کے خلاف قانون سازی میں تیزی لا رہی ہے۔