اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ رات ایران کے دارالحکومت تہران میں کارروائی کرتے ہوئے ایران کے انٹیلیجنس وزیر اسماعیل خطیب کو نشانہ بنایا، جس کی اطلاعات عرب میڈیا نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے جاری کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام اس آپریشن کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں اور ابھی تک اس کی تصدیق یا اس کے اثرات کے بارے میں مکمل معلومات موصول نہیں ہوئیں۔واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اور ان کے بیٹے مرتضیٰ کو تہران میں شہید کر دیا تھا۔ علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئے تھے۔اس سے قبل پاسدارن انقلاب (IRGC) نے پاسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کی تھی، اور اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں پاسیج فورس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔علاقائی تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل کی یہ تازہ کارروائیاں ایران کے اعلیٰ سطح کے انٹیلیجنس اور دفاعی حکام کو ہدف بنا کر خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔