واشنگٹن سے امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلیجنس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی حکومت نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم، امریکی انٹیلیجنس کی اس رپورٹ پر ایرانی صدر مسعود پزشکیا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن جوہری تنصیبات پر حملہ تو کرسکتا ہے، لیکن ہماری جوہری صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ نہیں کرسکتا۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے پاس جوہری پروگرام کو دوبارہ بحال کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، اور دشمن ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔