نوشہرہ (خصوصی رپورٹ)بالو اکبرپورہ میں پولیس لائن میں تعینات پولیس کانسٹیبل نے ذاتی پستول سے کن پٹی پر فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کانسٹیبل شہزاد احمد کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزاد عرصہ سے ذہنی دباؤکا شکار تھا۔آر پی او مردان نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔