پولیس نے ذہنی معذورکی مبینہ خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور(کرائم رپورٹر)چوھنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کی مبینہ خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایک ذہنی معذور شخص بجلی کے پول پر چڑھ گیا ہے اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی چوھنگ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کارروائی شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو بحفاظت بجلی کے پول سے نیچے اتار لیاریسکیو کے دوران شہری معمولی زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کارروائی میں پولیس کے ساتھ ریسکیو کی ٹیموں نے بھی حصہ لیاایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت رسپانس اور کامیاب ریسکیو پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔