بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر 5 ہزار اہلکار مسلسل 250 دن سے سمندر میں ہیں
جہاز پر خوراک، پانی کی فراہمی اور طویل تعیناتی پر سوالات اٹھا دیئے، اہلخانہ کا اظہار تشویش
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق بعض اہلکاروں نے سمندر میں کود کر خودکشی کی کوشش کی، طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات تقریباً 5 ہزار اہلکار مسلسل 250 دن سے سمندر میں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجیوں کی ذہنی صحت پر اہلخانہ اور ارکان کانگریس نے اظہار تشویش کیا، ارکان نے جہاز پر خوراک، پانی کی فراہمی اور طویل تعیناتی پر سوالات اٹھا دیئے۔امریکی بحری حکام کا کہنا ہے جہاز پر خودکشی کی کوششوں کے شواہد نہیں ملے، اہلکاروں کو تمام سہولیات میسر ہیں