ڈی آر سی کمیٹی کا ایکشن،خاتون کی ڈیڑھ ایکڑ اراضی واگزار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وزن کے تحت پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آرڈیننس 2025 ضلعی انتظامیہ ساہیوال متحرک، ڈی آر سی کمیٹی ایکشن میں آگئی۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر)سمیع آ فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا اور انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس محسن اقبال کی زیر نگرانی پیرا فورس ٹیم نے موضع خیرکے کاٹھیا میں قابض غلام عباس سے ڈیڑھ ایکڑ اراضی واگزار کروا کر اسکی مالکہ عشرت بی بی کے حوالے کر دیا جس کی مالیت تقریباً 40 لاکھ روپے ہے۔