ٹریکٹر نے4سالہ بچے کو کچل کر مارڈالا

دیپالپور(خصوصی رپورٹ)دیپالپور کے علاقہ اسلام پورہ کے نواح میں ٹریکٹر نے4سالہ بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کمسن علی حسنین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، ڈی پی او کے احکامات پر اے ایس پی دیپالپور فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ڈرائیور محمد فاروق کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ حالیہ ترامیم کے تحت ٹریفک حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی بنیاد پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔