تیز رفتار گاڑی نے 4سالہ بچے کو کچل کر مارڈالا

مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے شیخوپورہ روڈ پر علاقہ سیکھم کے قریب مشروبات سے بھری تیز رفتار گاڑی نے 4سالہ بچیکو کچل دیا۔کمسن زین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا تاہم دم توڑ گیا۔ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی اور بچے کی لاش پوسٹمارٹم کیبعد لواحقین کے حوالے کردی۔