تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

جاں بحق ہونے والے کی شناخت 27 سالہ علی احمد کے نام سے ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر)وطنہ رائیونڈ اڈہ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر بائیک کے درمیان پیش آیاعینی شاہدین کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی نے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیاجاں بحق ہونے والے کی شناخت 27 سالہ علی احمد ولد منیر کے نام سے ہوئی ہیریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی