اراضی تنازعہ،خاتون کو مبینہ طور پر ٹریکٹر تلے کچل کر مارڈالا

کلیاں والا میں علی حسنین ،احمد حسن نے اراضی پر قبضہ کرناچاہاتوصغریٰ آگے آگئی 
 شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)اراضی تنازعہ پر معمر خاتون کو مبینہ طور پر ٹریکٹر تلے کچل کر ابدی نیندسلادیا گیا۔شیر گڑھ کے موضع29 ڈی کلیاں والا میں ملک توحید اعوان مرحوم کی اولادملک حامد وغیرہ اور ملک شعبان مرحوم کی اولاد علی حسنین ،احمدحسن وغیرہ قریبی رشتہ داروں میں زرعی اراضی کی تقسیم ،سولر موٹر کی عناد پر جھگڑا ہو گیا جس پر ملزم علی حسنین ،احمد حسن وغیرہ نے اراضی پر قبضہ کرنا چاہا تو 60 سالہ صغریٰ بی بی آگے آگئی تو ملزموں نے ٹریکٹر اسکے اوپر چڑھادیا جوکچلنے جانے سے زندگی ہار گئی۔ اطلاع پر SHO شیر گڑھجہانزیب حاکم ، ناصر جاوید انچارج انویسٹی گیشن ودیگراہلکار موقع پر پہنچ گئے اور موقع ملاحظہ ،پوسٹمارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ پولیس کاکہناہے کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جائیگی ،ملزموں کیخلاف چالان بروقت عدالت پیش کیا جائیگا۔