ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا کچل ڈالے

مناواں میں حادثہ،صابر اورپروین چل بسے، لاشیں مردہ خانے منتقل ، ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو کچل دیا ، دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،ڈرائیور ٹریکٹر سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔صابر اپنی والدہ پروین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی، دونوں ٹرالی کے ٹائروں تلے آکر موقع پر دم توڑ گئے پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔