ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ، فیروزپور روڈ پر کارروائیاں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ نے سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 66 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن میں ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ، فیروزپور روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں ان کارروائیوں کے دوران 62 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو فیکٹری ایریا اور شیراکوٹ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے فیکٹری ایریا، شیراکوٹ، ہربنس پورہ اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کی جانوں کو کسی صورت خطرے میں ڈالنے نہیں دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کو حادثات اور منچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم شاہراہوں پر مسلسل موجود ہے۔