معیز عمران دوکانداروں سے مجسٹریٹ بن کر رشوت لے رہا تھا، پولیس نے پکڑ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے 15کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی مجسٹریٹ کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گجر پورہ پولیس نے 15کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی مجسٹریٹ معیز عمران کو گرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ ملزم معیز عمران دوکانداروں سے مجسٹریٹ بن کر رشوت لے رہا تھاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معیز عمران کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاملزم کے خلاف گجر پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔