آپریشن تمام بس اڈا جات، اور بابو صابو کی کچی آبادیوں کے گردونواح کیا گیا، بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تصدیق
: لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں سپیشل کومبنگ گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق کومبنگ گرینڈ سرچ آپریشن تھانہ شیراکوٹ کے علاقہ جات میں کیا گیاگرینڈ سرچ آپریشن تمام بس اڈا جات، اور بابو صابو کی کچی آبادیوں کے گردونواح کیا گیاسرچ آپریشن میں ڈویڑنل سرکل افسر اور ایس ایچ او شیراکوٹ نے بھی شرکت کی دوران آپریشن بس اڈا جات، گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلز، دکانوں، اور گوداموں کو چیک کیا گیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں حساس مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد،گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے دوران آپریشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کی جا رہی ہے، مشکوک افراد کی مکمل تصدیق کریں،عدم تصدیق پر کاروائی عمل میں لائی جائے امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات عمل میں لا رہے ہیں