بسطامی روڈ پرغباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی ، ملتان روڈ پردکان میں گیس سلنڈر پھٹ گیا ، زخمی ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)سلنڈر، ٹینکی دھماکے،2افراد لہولہان ہو گئے ،سمن آباد میں بسطامی روڈ مٹھائی والا چوک کے قریب غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہو گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹینکی اچانک پھٹنے کے باعث ایک شخص زخمی ہوا، جسے ریسکیو اہلکاروں نے ہپستال منتقل کردیا سمن آباد ملتان روڈ پر واقع ایک سینٹری کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ سلنڈر سینٹری کی دکان کے اندر پھٹاجس کے نتیجے میں دکان میں موجود ایک شخص بری طرح زخمی ہو گیاریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہیں۔