سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی ،ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر)بیدیاں روڈ ہیر گائوں واقع گھر میں سلنڈر پھٹ گیا خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ بیدیاں روڈ ہیر گائوں واقع گھر میں سلنڈر پھٹ گیاجس سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابوپاکر دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال میں منتقل کردیا۔