غبارے بھرنے والی ٹینکی پھٹ گئی،2افراد زخمی

زخمیوں میں خاتون بھی شامل ، گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال منتقل ، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر) معصوم شاہ دربارفرخ آباد شاہدرہ میں گھر کے اندر غبارے بھرنے والی ٹینکی پھٹنے کا واقعہ پیش آیاجس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، زخمی خاتون کو بعد ازاں گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی خاتون کی شناخت 18 سالہ نشا کے نام سے ہوئی ہیجبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود رہیں اور صورتحال کو قابو میں رکھا گیا۔