رنگ محل ، 4 منشیات فروش اور ایک اسلحہ ملزم گرفتار

 ملزموں سے چرس، آئس، شراب اور غیر قانونی پستول برآمد، مقدمات درج 
 لاہور (کرائم رپورٹر) رنگ محل پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چار منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1760 گرام چرس، 500 گرام آئس، 10 لیٹر شراب اور ایک پستول برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان وقاص اور شعیب سے چرس، علی عظیم سے آئس، ارمان سے شراب جبکہ عظیم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او رنگ محل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا ہے کہ انسدادِ جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔