رنگ محل پولیس نے زہریلی شراب،اسلحہ بر آمدکرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ رنگ محل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم آصف کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی زہریلی شراب بر آمد ہوئی، جبکہ ملزم عمر کے قبضے سے رائفل اور کارتوس بر آمد کیے گئے۔ فرح مشتاق کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔عاطف امیر کا کہنا ہے کہ شہر میں انسدادِ جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔