لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ اور رنگ محل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1360 گرام چرس اور 520 گرام آئس برآمد ہوئی ہیشاد باغ پولیس نے ریکارڈ یافتہ ملزم شاہد عرف پرنس کالیا کو گرفتار کیا، جو رکشہ میں چرس لے کر جا رہا تھا۔ دوسری جانب رنگ محل پولیس نے ملزم قوسین علی کو 520 گرام آئس سمیت حراست میں لیاایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شاد باغ، ایس ایچ او رنگ محل اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔