300 پتنگیں اور 12 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ اور شاد باغ پولیس نے کاروائیوں کے دوران دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان کے مطابق راوی روڈ  پولیس نے ملزم سلطان  کے قبضہ سے 300 پتنگیں اور 12 کیمیکل ڈور کی چرخیاں جبکہ شاد باغ پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم شمشیر سے 40 پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا