مشترکہ آپریشن،چوری شدہ فینس اور قیمتی روڈ فرنیچر برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس اور سندھ پولیس نے ایک بڑے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل کی ہیتر جمان موٹرویپولیس سنٹرل ریجن سیف عمران احمد کے مطابق ضلع گھوٹکی کے علاقے میں کامیاب مشترکہ چھاپے کے دوران چوری شدہ موٹروے فینس اور قیمتی روڈ فرنیچر برآمد کر لیا گیا ہے، جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔یہ کارروائی موٹروے ایم-5 پر گڈو کے قریب عمل میں لائی گئی، جس کی نگرانی ایس پی سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم نے خود کی۔برآمد ہونے والا سرکاری سامان موٹروے کی سکیورٹی کے لیے انتہائی اہم تھاملزمان کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے