گرفتار ملزموں کے قبضے سے حفاظتی باڑ کاٹنے کے اوزار ، اورکشہ بھی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس M-2 نے فیض پور کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا جو فینس کٹنگ اور درخت چوری میں ملوث تھے۔ترجمان موٹرویپولیس سید عمران احمد کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے بروقت تعاقب کرتے ہوئے انہیں دبوچ لیا گرفتار ملزموں کے قبضے سے حفاظتی باڑ کاٹنے کے اوزار اور ایک رکشہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کی شناخت عدیل، ارسلان، شاہ زیب اور انصر کے ناموں سے ہوئی، جو کہ سکنہ شیخوپورہ ہیں انہیں مزید تفتیش کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کر دیا گیا ہیحفاظتی باڑ کی غیر موجودگی سے موٹروے پر جانوروں کی آمد و رفت موٹرویز ممکن ہو جاتی ہے، جو کہ مہلک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔