سرکاری سکولوں میں 3 لاکھ بچوں کے لیے فرنیچر کی کمی

لاہور(خصوصی رپورٹ) سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی کمی کو دیکھتے محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں سروے کا حکم دے دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کن سکولوں میں فرنیچر زیادہ اور کہاں کم ہے۔جہاں فرنیچر فالتو ہے اس کو ضرورت والے سکولوں میں بھجوایا جائے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن مارکیٹ سے فرنیچر کی خریداری اور مرمت کے لیے شفافیت کو مدنظر رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے سرکاری سکولوں میں 3 لاکھ بچوں کے لیے فرنیچر کی شارٹیج ہے۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہدایت دی مگر فنڈز نہیں دیے۔