لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان محکمہ جنگلی حیات کیمطابق وائلڈلائف رینجرز گوجرخا ن نے فرنیچر شاپ پرچھاپے کے دوران 2ملزموں کے غیرقانونی قبضہ سے 13زندہ جنگلی پرندے جن میں 9کالے تیتر ،3بھورے تیتر اور ایک بٹیر شامل ہے برآمد کرلئے۔ ملزموں کو مجموعی طور پر 60ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ جبکہ پرندے قدرتی مسکن میں آزاد کرد ئیے گئے۔