چوہدری شافع سے پاکستان فرنیچر کے وفد کی ملاقات، مسائل پر بات چیت.

صوبائی وزیر کی فرنیچر انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی.
کسی کو بھی مقامی مینو فیکچرز کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین
لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان فرنیچر ایسوسی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی  قیادت سرپرست اعلیٰ پاکستان فرنیچر ایسوسی میاں محمد افضال کر رہے تھے۔پیسک ہاؤس ہونے والی ملاقات میں فرنیچر انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر نے فرنیچر انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سرپرست اعلیٰ پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن میاں محمدافضال نے کہاکہ غیر منظم پنڈالوں اور شادی ہالوں میں فرنیچر کی نمائشوں سے فرنیچر انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،معیاری فرنیچر کی برآمد بڑھانے اور زرمبادلہ کے حصول کیلئے پنڈالوں اور شادی ہالوں میں فرنیچر کی نمائشیں بند کراکے مقامی مینو فیکچرز کا استحصال روکا جائے سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز نوشین ملک بھی ملاقات میں موجود تھیں۔وفد میں جنرل سیکرٹری پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن عرفان کمبوہ،صدر پنجاب فرنیچر ایسوسی ایشن جعفر حسین،صدرلاہور چیپٹر محمد ریاض مغل اور دیگر شامل تھے۔