لاکھوںمالیت کا سامان جل کر خاکستر ،آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ میں گیلکسی پلازہ کے قریب فرنیچر کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں اور ایمرجنسی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گودام کے گراؤنڈ فلور میں لگی تھی جہاں بڑی مقدار میں لکڑی اور فرنیچر کا سامان موجود تھا جس کے باعث دھواں بہت زیادہ پھیل گیا فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا لیاریسکیو حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا آگ لگنے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔