گھر کا صفایا کرنے والی نوکرانی اور اس کے 2 ساتھیوں کو ایس ایچ او گلبرگ نے ایف سی کی کچی آبادی سے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا ہے۔
یہ کارروائی ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جنہوں نے اے ایس پی راجندر میگھوار کو خاص ٹاسک دیا تھا۔ ملزمان کا تعلق اس گھر سے تھا جہاں مالکان شادی کے سلسلے میں ملتان گئے تھے۔ملزمان نے گھر میں ہاوس رابری کا منصوبہ بنایا تھا، جس میں نوکرانی رمشاء، عون اور عمران شامل تھے۔ انہوں نے گھر سے لاکھوں کے سونا، نقدی اور ملکی و غیر ملکی کرنسی چُرا لی تھی۔ پولیس نے ملزمان سے سونا، نقدی کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ٹیم کو شاباش دی اور عوام سے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کی پڑتال متعلقہ تھانوں سے لازمی کروائیں تاکہ ایسے جرائم سے بچا جا سکے۔