جائیداد اور رقم کے لیے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی کے ساتھ گرفتار

جائیداد اور رقم کے لیے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی کے ساتھ گرفتار

راولپنڈی میں جائیداد اور رقم کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔  
پولیس کے مطابق، تھانہ صدر بیرونی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ خاتون کو اس کے ساتھی کے ہمراہ گرفتار کیا ہے، جنہوں نے منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کے ذریعے مقتول شوہر کو قتل کیا تھا۔  تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے باقاعدہ پلان کے تحت مقتول کو نشانہ بنایا۔ اس واقعے کا مقدمہ رواں ماہ درج کیا گیا۔  پولیس نے مقتول کی اہلیہ کو بھی تفتیش میں شامل کیا، جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو جائیداد اور رقم کے لیے قتل کیا۔  ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔