لاہور میں لوئر مال پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو خاتون سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل لاہور کے علاقوں لوئر مال اور نیو انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری کی تھیں۔ وارداتوں کے دوران ملزم پولیس سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کرتا تھا اور مبینہ طور پر چوری کے بعد خاتون کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہو جاتا تھا۔پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے 200 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا۔ فوٹیج میں مبینہ ملزم کو موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلواتے اور بعد ازاں خاتون کو ساتھ لے کر روانہ ہوتے دیکھا گیا، جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلوں کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔