گوجر خان: شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار

گوجر خان: شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار

گوجر خان کے علاقے میں راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا اور دونوں ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو اس کے شوہر کے خلاف بھڑکایا اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس مکمل کروا لیا گیا ہے اور مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔ایس پی صدر انعم شیر نے کہا:"خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔"