راولپنڈی میں پولیس نے گھر میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ مدعیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زیر حراست شخص کے گھر کام کرتی تھی اور اس نے میرے ساتھ زیادتی کی۔واقعے کا مقدمہ چار روز قبل درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے۔ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔