رویریتو: خواجہ محمد آصف کی نجی دورے پر اٹلی آمد

 خالد گوندل کی وفاقی وزیر سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور پارٹی کے تنظیمی امور پر گفتگو
رویریتو/اٹلی(خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف ان دنوں اٹلی کے نجی دورے پر ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) اٹلی کے صدر پاکستانی نثزاد ممتاز اطالوی بزنسمین چوھدری خالد محمود گوندل نے معزز مہمان سے ملاقات کی، اور ان سے دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کو درپیش اجتماعی مسائل سمیت پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیالات کیا۔