آصف زرداری 15روزہ نجی دورے پرمتحدہ عرب امارات چلے گئے، چیئرمین سینٹ قائم مقام صدر

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری بیرون ملک نجی دورے پر روانہ ہوگئے۔ صدر مملکت نجی دورے پرمتحدہ عرب امارات گئے ہیں۔ صدر مملکت پندرہ روز کیلئے نجی دورے پر روانہ ہوئے۔ زرائع صدر مملکت پندرہ روز آرام کریں گے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نجی دورے کے دوران اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔اس دوران چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔